ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کو اپنی رپورٹ جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور عمان میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ امنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو مقدمے اور وکیل کی خدمات کے بغیر مدتوں قید میں رکھاجاتا ہے یا پھر غیر منصفانہ اور نمائشی طریقے سے مقدمہ چلا کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم امنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہےکہ سعودی عرب میں گرفتار شدہ بہت سے افراد کو محض شک وشبہ اور حکومت پر اعتراض کرنے کے جرم میں لمبے عرصے سے جیلوں میں قید رکھا گيا ہے۔ انسانی حقوق کے حلقوں کے مطابق سعودی عرب میں تیس ہزار افراد مدتوں سے جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھارہے ہیں۔ امنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین میں اکثریت یعنی شیعہ مسلمانون کے خلاف بھر پور تعصب اور امتیازی رویہ جاری ہے یہانتک کہ آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسس نے سعودی فوج کی مدد سے سیکڑوں مظاہرین کو قتل کردیاہے ۔ آل خلیفہ کے خلاف ملت بحرین کی تحریک دوہزار گیارہ کو شروع ہوئي تھی۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲